شدید برف باری کی وجہ سے میوہ باغات کا بھاری نقصان

0
31

نقصان کا جائزہ لیا جائے، اور عوام کو معاوضہ دیا جائے:عوام
مدثرلون
ڈوڈہ//اس سال کی شدیدی برف باری نے جہاں لوگوں کو ہر طرف پریشان کیا ہے، وہیں میوہ باغات مالکان کا کہنا ہے کہ اس سال کی شدید برف باری کی وجہ سے میوہ باغات کا کافی نقصان ہواہے۔ تمام زمینداران پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں، برف باری کی وجہ سے ثمردار درختان سیب، اخروٹ، خوبانی، ناشپاتی وغیرہ کا بہت نقصان ہوا ہے، عوام نے کبھی بھی کوئی محکمہ ہارٹیکلچر کا ملازم نہ مانی میں دیکھا ہے جو غریب عوام کے نقصان کا تخمینہ تیار کرنے اور نہ ہی سرکار کی طرف سے عملائی ہوئی سکیموں کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ جب کہ محکمہ ہارٹیکلچر گندنہ وجود میں ہی نہیں ہے۔ عوام نے ضلع انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ محکمہ ہارٹیکلچر کے ملازموں کو جگا کر گاو¿ں کا دورہ کرنے کے لئے روانہ کیا جائے، جس کی انہیں ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، ان کو ان کی ذمہ داری نبھانے پر زور دیا جائے تاکہ غریب عوام جن کے سال کا خرچہ ان ہی باغات سے ہوتا ہے کا نقصان کا جائزہ لیا جائے اور عوام کو معاوضہ دیا جائے۔ یہ ہی نہیں پورے خطہ چناب میں بارشوں اور بھاری برف باری کی وجہ سے لوگوں کے مکان منہدم ہوئے ہیں جس وجہ سے لوگ گھروں سے بے گھر ہو کر ایک دوسرے کے چھت کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ، سارا سامان ختم ہو چُکا کچھ لوگوں کی زندگی بھی ختم ہو چُکی ہے، رات کو کھانا کھا کر سوتے ہیں اور صبح اُسی مکان کے نیچے دفن ہو کر رہ جاتے ہیں، انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو کر رہ گئی ہے، ملازم اپنے فرض سے ہٹ کر من مانی کی زندگی گذار رہیں ، ہر طرف سے آئے دوسرے دن ایک ہی آواز سُنے کو ملتی ہے کہ فلاں کا مکان ، فلاں اپنے ہی مکان کے نیچے دب گیا، اور انتظامیہ اُس کی خبر گیر ی کے لئے ابھی تک وہاں نہیں پہچن پایا، پورے خطہ چناب کی عوام کاOne Man Armyجناب گورنر صاحب جموں و کشمیر سے ایک ہی التجاءہے کہ جہاں پورے جموں وکشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کو خطہ چناب سے ہر کچھ فائدہ حاصل ہورہا ہے پھرجہاںسے فائدہ حاصل ہورہا ہو تو اس کی دیکھ بھال کرنا بھی ایک ذمہ داری ہوتی کہ پورے خطہ چناب کی طرف ایک نظر کرم کی جاکر مظلوم عوام کو راحت فراہم کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا