محمد فرید پھامڑا کا مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی بشیر الدین کی وفات پر اظہار غم

0
0

ایم شفیع رضوی
سانبہ //مسلم پرسنل لابورڈ کے ضلع صدر محمد فرید پھامڑا نے مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی بشیر الدین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا الحاج محمد فرید پھامبڑا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفتی موصوف ایک بہت بڑی علمی شخصیت تھے جس سے ریاست محروم ہو گئی مفتی اعظم کی وفات سے ریاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے مفتی اعظم مرحوم مغفور بشیر الدین نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی بقا و سالمیت کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیا ہوا تھا الحاج موصوف نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم مغفور مفتی صاحب کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائےلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے الحاج موصوف نے کہا کے میں اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے تمام اراکین اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا