جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کا ہوم گارڈ امیدواروں کی فوری مستقلی کا مطالبہ

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//ریاست جموں و کشمیر میں سپاہیوں کی طرح پچھلی دو تین دہائیوں سے بطور ہوم گارڈ کام کررہے نوجوانوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں کے خلاف شدید غم و غصّہ کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر انصاف مو¿منٹ نے ان کی جلد مستقلی کی مانگ کی ہے۔ مو¿منٹ کے چیئر مین جاوید اقبال ریشی کی قیادت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نائب صدر عبدالرشید شاہ پوری، چوہدری شوکت حسین اور معروف چوہان نے حکومت پر زور دیا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ریاست بھر میں کام کررہے 4000 سے زیادہ نوجوانوں کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان حالانکہ مسلسل ایک مہینے کام نہیں کرتے تاہم انکو مہینے کے نو دن کیلئے پورے مہینے کوئی کام کرنے کا موقع نہیں ملتا جس سے انکا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے بچوں کی تعلیمی زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے گزارش کی کہ وہ جلد از جلد ان نوجوانوں کی مستقلی کیلئے اقدام اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ان نوجوانوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے حکومت محرک رہتی ہے مگر ان کے ساتھ اس وقت تک انصاف نہیں ہوا جو ان کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا