برطانیہ، امریکہ اور فرانس کا یوکرین پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر زور

0
0

اقوام متحدہ، // برطانیہ، امریکہ اور فرانس سمیت چھ ممالک نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل مشن نے یہ اطلاع دی ہے۔
مشن نے ٹویٹ کیا، "برطانیہ، البانیہ، فرانس، آئرلینڈ، ناروے اور امریکہ نے یوکرین پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔ روس جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یوکرین کے خلاف روس کی غیر قانونی جنگ ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ اجلاس جمعرات کو دیر گئے ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں یوکرین میں انسانی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا