یوکرین پر روسی فوج کے حملے، 5 افراد ہلاک، زیلنسکی کا امریکہ سے امداد کا مطالبہ

0
0

کیف،//جنگ زدہ ملک یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی فوج کے حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ماریوپول تھیٹر پر حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جنگ کے بعد یوکرین کے صدر نے ملکی صورتحال نائن الیون اور پرل ہاربر جیسی کہہ کر امریکی کانگریس سے امداد مانگ لی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے 8 سو ملین ڈالر مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے روس کے صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔جوبائیڈن کے بیان پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے دنیا پر غلبہ کی کوشش اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔پیوٹن نے اپنے شہریوں کو ملک کے غداروں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس کو تباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین میں آپریشن جاری رہے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے فوج پر زہریلے ہتھیاروں سے حملہ کرکے روس کو بدنام کرنے کی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔
قبل ازیں سکریٹری جنرل ناٹو نے روسی صدر سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر نو فلائی زون کا نفاذ نہیں کرسکتے ورنہ بڑی جنگ ہو جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا