چین میں کورونا وائرس کے 1226 نئے کیسز

0
0

بیجنگ، //چین میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1,226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی صحت کمیشن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

کمیشن نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے 742 صوبہ جیلن میں، 99 صوبہ فوزیان میں، 83 صوبہ گوانگ ڈونگ میں اور 62 صوبہ لیاؤننگ میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سے زائد صوبائی علاقوں میں بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چارعدد دارالحکومت بیجنگ میں بھی ملے ہیں۔

کمیشن کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو باہر سے آنے والوں کے 91 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ شنگھائی میں آٹھ نئے مشتبہ کیسز باہر سے آئے ہیں۔ اس عرصے میں اس بیماری کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا