تاجر برادری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں نے نوین کمار چودھری، آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری جموں و کشمیر محکمہ ہارٹیکلچرپر زور دیا کہ وہ یہاں فروٹ منڈی میں دکانداروں کے لیز ڈیڈ میں توسیع کریں۔اس موقع پرصدر سی سی آئی ارون گپتا نے چیمبر کی ٹیم کے ساتھ نوین کے چودھری کا چیمبر ہاؤس میں استقبال کرنے کے بعد جموں خطے کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وہیںسی سی آئی جموں کے جنرل سیکرٹری گورو گپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔تاہم چیمبر کے صدر نے پرنسپل سیکرٹری کو بتایا کہ تقریباً 40 سال قبل جیول کی سبزی منڈی پریڈ اور فروٹ منڈی کو نروال منتقل کیا گیا تھاجہاںتاجروں کو اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے وہاں زمین لیز پر دی گئی تھی۔ اس زمین کو متعلقہ تاجروں کی مدد سے جے ڈی اے اور بعد میں ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے تیار کیا تھا۔ تاجروں نے الاٹ کی گئی زمین پر اپنی دکانیں/دفاتر تعمیر کیے جس کے لیے انھوں نے قرضے لیے تھے اور لیز ہولڈ جائیدادوں کے خلاف اپنا کاروبار کرنے کے لیے بینک کی مدد حاصل کی تھیں۔ اب زیادہ تر دکانوں کی لیز کی مدت 2021 میں ختم ہو چکی ہے اور باقی دکانوں کی لیز کی مدت مارچ 2022 کے آخر تک ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بینک اپنی بینک کی حد وغیرہ بڑھانے سے انکار کر رہے ہیں اور انشورنس کمپنیاں ان کو انشورنس کی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہیں۔ارون گپتا نے کہاکہ سال 2015 تک محکمہ نے لیز ہولڈ کے حقوق کی منتقلی کی سہولت فراہم کی تھی لیکن 2015 کے بعد اس عمل کو ان وجوہات کی وجہ سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا اور پرنسپل سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقی مسئلے پر توجہ دیں۔وہیںصبر سے سننے کے بعد، پرنسپل سکریٹری نے یقین دلایا کہ جموں چیمبر کے تمام مطالبات پر غور کیا جائے گا اور موجودہ اصولوں کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے گی جس میں لیز ڈیڈ میں توسیع، حقوق کی منتقلی اور منڈیوں میں دکانوں کے لیے عمارت کی اجازت شامل ہے۔