منشیات فروشوں کے خلاف کشتواڑ پولیس کمربستہ

0
0

دیسی شراب سمیت ایک شخص کو کیا بس اسٹینڈ کشتواڑ سے گرفتار
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے بس اسٹینڈ کشتواڑ میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس تھانہ کشتواڑ کی پولیس پارٹی کی قیادت انچارج ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر وکرم سنگھ نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈی واء ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ آشش گپتا کی نگرانی میں ایک راہگیر کی مشکوک حرکت دیکھی اور اس کو تلاشی کے لیے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص سے دیسی شراب کی 62 بوتلیں اور 18 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت رام راج ولد گیان چند ساکنہ سنگھ پورہ چھاترو کے طور پر ظاہر کی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 50/2022 سیکشن 48 (a) ایکسائز ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا