فائنل مقابلے میں بالاکوٹ کی ٹیم نے مینڈھر کی ٹیم کو قراری شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جاری وائی ایس ایس کرکٹ کپ آج پریتم پویلین پونچھ میں اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل مقابلہ پریتم پویلین پونچھ میں کھیلا گیا جس میں بلاک بالاکوٹ کی ٹیم نے بلاک مینڈھر کی ٹیم کو قراری شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی۔فائنل مقابلہ میں راجیش بیشٹ ، بریگیڈیئر 93انفنٹری بریگیڈ پونچھ کے بریگیڈئیر مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ کمانڈنگ آفیسر ایم پی سنگھ و کرنل سنجے یادو بھی مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے۔آخر میں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں فاتح ٹیم اور شکست کھانے والی ٹیم دونوں میں انعامات و اعزازات دلوائے گئے۔اس موقع پر ڈی وائی ایس ایس او پونچھ و کوچ پرویز ملک آفریدی نے انڈین آرمی کا میدان فراہم کروانے اور کھلاڑیوں کی حونصلہ افزائی کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا جبکہ انڈین آرمی کے افسران نے بھی انکے کام کی سراہنا کی۔