لیگل سروس اتھاڑتی جموں کی جانب سے ہائر اسکنڈری اسکول بھلوال میں بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//ہائر اسکنڈری اسکول بھلوال میں لیگل سروس اتھارٹی جموں کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، قانونی بیداری، اور منشیات مخالف کو لیکر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوارن ڈی ایل ایس اے کے سیکریٹری نوشاد حمد خان نے متعلقہ موضوع اور منشیات کے منفی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلاب کو اس لعنت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی۔ وہیں ماحولیاتی سائنس کی لکچرار محترمہ کمل کرن نے بھی ماحولیاتی تحفظ کے حوالے پر مکمل جانکاری فراہم کی۔ علاوہ ازیں اس دوارن اسکولی طلاب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔واضح رہے اسکولی طلاب میں بولنے والوں میں سونیہ ، انجلی ، اور شہناز شامل تھیں۔تقریب میں ڈاکٹر ممتا شرما ، کپل شرما ، اور ایڈوکیٹ جیوتی ماسٹر ٹرینر نے بطور ریسورس پرسنز کے طور پر شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس موقع پر اسکولی طلاب نے با قاعدہ طور پر منشیات کے منفی اثرات اور ماحول کو بچانے کے لئے عہد لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا