شیراز چوہدری
راجوری؍؍ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین چوہدری نسیم لیاقت اور راجوری میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف نے ایک ساتھ دورہ کر کے راجوری میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے میڈیکل کالج کمپلیکس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہوسٹل کا دورہ کیا ۔اس کے علاوہ ضلع کورٹ کمپلیکس مراد پور کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا ۔راجوری ٹاؤن کی سرکلر سڑک کے ساتھ ساتھ نو تعمیر شدہ عبداللہ پل کا دورہ کیا جہاں رقومات کی کمی کی وجہ سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں ۔ان دونوں لیڈران نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے لیے رقومات واگذار کریں اور انہیں جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو جلد از جلد اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے تاکہ عام لوگوں کو تکلیف نہ ہو ۔انہوں نے کہا ضلع میں جتنے بھی رکھے ہوہے تعمیراتی کام ہیں ۔انہیں وقت رہتے مکمل کیا جائے گا ۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے علاوہ ضلع انفارمیشن افسر بھی موجود تھے۔