تحصیل کھڑی کے مہو وادی میں چار روزہ سرمائی سیاحتی میلہ اختتام پذیر

0
0

خوبصورت وادی میں منعقدہونے والایہ اولین میلہ محکمہ سیاحت نے ہندوستانی فوج کے اشتراک سے منایا
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کی ایک خوب صورت وادی مہو میں چار روزہ سرمائی سیاحتی میلہ جموں کشمیرشعبہ سیاحت اور فوج کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔یاد رہے کہ کھڑی مہو کی اس خوبصورت وادی میں یہ پہلا تاریخی فیسٹیول تھا اور اس فیسٹول میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے کئی سیاحوں نے حصہ لیا۔ برف سے ڈھکی ہوئی مہو کی ان حسین وادیوں میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے سیاحوں نے سیر کے ساتھ ساتھ مختلف برفانی کھیلوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ان کھیلوں میں سے خاص طور پر سنو سیکنگ، ٹریکنگ، اور سائیکلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر برفانی کھیلوں سے سیاح لطف اندوز ہوئے۔اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لنگر تھے۔اور ان کے ہمراہ جے کے ٹی ڈی سی کے،ایم ڈی سیدفخرالدین حمید ، جی ایم سکرتی شرما،ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت سلام،ضلع ترقیاتی کونسلر ڈاکٹر شمشاد شان، تریس ار ار کے سی او، موجود تھیں۔اور ان کے علاوہ پوری ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے۔سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ڈویژنل کمشنر جموں نے مہو کے موری اور ترجبلن کے لئے ہری جھنڈی دکھائی۔یاد رہے کہ اس فیسٹیول کے دوسرے روز مہو میں ایک کلچرل پروگرام بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں رنگا رنگ پروگرام دکھائیں گئے تھیں۔اور آج آخری روز بھی انڈین ارمی کی طرف سے مہو کی سر زمین پر ایک کلچرل پروگرام منعقد کیا گیا۔اس فیسٹیول کے منعقد ہونے سے لوگوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔لوگوں نے کہا کہ مہو کے لوگوں کو اس گھڑی کا صدیوں سے انتظار تھا اور انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے انتظار کی یہ گھڑیاں ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے سے مہو کی یہ حسین وادیاں جو قدرتی حسن سے مالا مال ہو سیاحت کے نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔بیرون ریاست سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی یہاں کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کو خوب سراہا،اور لوگوں کا پیغام دیا کہ وہ بھی قدرتی حسن سے مالا مال ان حسین وادیوں کی ضرور سیر کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا