شاہنواز چوہدری نے سرنکوٹ میں منڈیمار مرہوٹ سے ٹولہ ممتاز لنک روڈ کا افتتاح کیا

0
0

آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ جے کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری اور سرنکوٹ اے بلاک سے ڈی ڈی سی ممبرشاہنواز چودھری نے آج یہاں سرنکوٹ میں منڈیمار مرہوٹ سے ٹولہ ممتاز تک رابطہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شاہنواز چوہدری نے کہا کہ آج کے دور میں کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے روڈ کنیکٹیویٹی ضروری ہے اور یہ میری ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی کے نام پر ووٹ دیتے ہوئے عوام کی مخلصانہ کوششوں اور مینڈیٹ ملنے کے بعد میری مخلصانہ کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لنک روڈ اس علاقے کے مقامی لوگوں کے لیے ان کی ترقی میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر موجود مقامی لوگوں نے شاہنواز چوہدری اور دیگر معززین کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا