لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس ایم سی گلوبل سکیورٹی زلمیٹڈجس کی مالیاتی مصنوعات کی وسیع رینج ہے ا،اس کا مرکز دہلی میں ہے اور ہندوستان بھر میں موجودگی ہے، نے 312 A-1,3RD FLOORشمالی بلاک باہو پلازہ اپنے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔واضح رہے دفتر کاافتتاح باضابطہ طور پر کمپنی کے ڈائریکٹر اور سی ای اواجے گرگ اور ایچ آر محترمہ ریما گرگ نے کیا۔اس موقع پرمسٹر اتکرش مشرا (زونل ہیڈ) اور مسٹر سنیل دت (ایریا ہیڈ) کے علاوہ پر ایس ایم سی کے افسران بھی موجود تھے۔وہیں ستیش کمار (برانچ ہیڈ، جموں) نے تمام عہدیداروں اور گاہکوں کا خیرمقدم کیا۔واضح رہے ایس ایم سی 1990 میں قائم کیا گیا، SMC ہندوستان میں ایک متنوع مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو ایکوئٹی (نقدی اور مشتقات)، اشیاء اور کرنسی، سرمایہ کاری بینکنگ، دولت کے انتظام، تیسرے فریق کی مالیاتی مصنوعات کی تقسیم، تحقیق، فنانسنگ، ڈپازٹری کے تمام اثاثہ جات میں بروکریج خدمات پیش کرتی ہے۔