طلباء نے صنفی مسائل اور معاشرے پر ان کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھم پور؍؍ ڈگری کالج رام نگر کے ویمن ڈیولپمنٹ سیل کے زیراہتمام ڈسپلے یور ٹیلنٹ کمیٹی اور کمپیوٹر ایپلی کیشنز کے شعبہ کے اشتراک سے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’معاشرے میںجنسی مسائل‘تھا۔واضح 8 مارچ 2022 کوکالجپرنسپل ڈاکٹر ادھے بھانو اور پروفیسر سریش کمار ڈوگرا (ایچ او ڈی فزکس) کی رہنمائی میں معاصر ورکشاپ کا افتتاح ہو اتھا جس کابنیادی مقصد صنفی مسائل سے متعلق معاشرے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج سرپرست نے ویمن ڈیولپمنٹ سیل کی آرگنائزنگ کمیٹی کو خواتین کا عالمی دن منانے پر مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ویمن ڈیولپمنٹ سیل کی ایسی مہمات کو سراہا۔تاہم ورکشاپ کے پہلے دن طلباء نے خوبصورت رنگولیاں تیار کیں جس میں اپنی رائے ظاہر کی گئی کہ صنفی مساوات کے ذریعے ایک معیاری دنیا کیسے لائی جا سکتی ہے۔دوسرے دن پوسٹر سازی اور مہندی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔وہیںتیسرے دن، عصری معاشرے میں صنفی تعصب کے موضوع پر ایک مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا، اس مقابلے میں طلباء نے صنفی مسائل اور معاشرے پر ان کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دریں اثناء چوتھے روز کالج میں انٹرا کالج گرلز والی بال میچ کھیلا گیا۔پانچویں دن پروفیسر رودریکا کلسوترا، شعبہ کمپیوٹر ایپلی کیشنز نے سائبر ورلڈ میں خواتین کے خلاف سائبر جرائم کی روک تھام کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔وہیںچھٹے دن انٹرا کالج ڈسپلے یور ٹیلنٹ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں طلباء نے لوک گیتوں، گروپ ڈانس اور سکٹس کے ذریعے اپنی پرفارمنس دی۔وہیںورکشاپ کے آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔