حکومت نے سال 2021-22 کے لیے 1.58 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری طلب کی

0
0

نئی دہلی، // حکومت نے رواں مالی سال 2021-22 کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کی مانگ کے لئے سپلیمنٹری ڈیمانڈ کی تیسری اور آخری فہرست کی اجازت مانگی ہے۔

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ سپلیمنٹری ڈیمانڈ میں 30 ہزار کروڑ روپئے این ایس ایس ایف کا قرض نمٹانے ، تقریباً 14902 کرو ڑ روپئے کھاد سبسڈی پر بڑھے ہوئے خرچ کو نمٹانے کے لئے ، 8142 کروڑ روپئے جی ایس ٹی کمپنسیشن فنڈ کے لئے اور اور8,353 کروڑ روپے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ریاستی حکومتوں کو سرمایہ جاتی اخراجات کی کریشن کے لئے گرانٹ کے طور پر دینے کی تجویز ہے۔

حکومت پارلیمنٹ سے منظور شدہ اخراجات کے علاوہ اخراجات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹری ڈیمانڈ کی اجازت لیتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا