ڈاکٹرشیخ مصطفی کمال نے جموں میں درماندہ مسافروں سے کی ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند رہنے کے کارن وادی سے تعلق رکھنے والے کئی مسافر جموں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔اسی سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹریڈاکٹر شیخ مصطفی کمال اور سابق چیف سیکریٹری وجے بکایا نے یہاں جموں میں درماندہ مسافروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار بھی موجود تھے ۔وہیں مسافروں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری ہوائی سروس کا انتظام کر کے مسافروںکی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔اس دوران ڈی سی جموں نے مسافروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یاتری بھون اور ان کے دفتر میں درماندہ مسافروں کی فہرست میں نام درج کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی مسافروں کو ہوائی سروس کے ذریعے سرینگر بھیجا گیا ہے اور بقایا مسافروں کے ساتھ بھی بہتر کیا جائے جس کیلئے مرکز میں وزارت دفاع سے اپیل کی گئی ہے ۔وہیں ڈاکٹر کمال نے سول سوسائٹی جموں سے اپیل کی کہ درماندہ مسافروں کا خیال رکھا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا