یوکرین میں ہریانہ کے 80 طلبہ پھنسے ہوئے ہیں:کھٹر

0
0

چنڈی گڑھ،//ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے اتوار کو بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے یوکرین کے مختلف شہروں میں ہریانہ کے 80 طلبہ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
گروگرام میں یوکرین سے واپس آئے طلبہ اور ان کے والدین سے بات چیت کے بعد مسٹر کھٹر نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ یوکرین میں ریاست کے 1800 طلبہ تھے،جن میں سے 1234 طلبہ ریاست میں لوٹ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سرحدوں پر ہیں ،انہیں لایا جارہا ہے اور کچھ دہلی اور ممبئی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے قریب 80 طلبہ ابھی بھی یوکرین میں ہیں اور ان سے رابطہ برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واپس لوٹے میڈیکل طلبہ میں جن کی ڈگری مکمل ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے،ان کو ڈگری وہاں سے کیسے ملے گی،اس بارے میں یوکرین میں حالات معمول پر آنے کے بعد پتہ چلے گا۔انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھروسہ دلایا ہے کہ جن طلبہ کا کورس پورا ہوگیا ہے،انہیں انٹرن شپ کا موقع دیں گے۔اس کے بعد انہیں اصول کے مطابق ایف ایم جی سے کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔
مسٹر کھٹر نے بتایا کہ ان طلبہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا حالات معمول پر آنے پر وہ پھر سے یوکرین میں پڑھائی کرنا چاہیں گے تو زیادہ تر نے ہاں میں جواب دیا اور وہ ان طلبہ کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوئے اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات سے نوازا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا