روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا

0
0

ماسکو،// روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین میں فوجی کارروائی کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈھانچوں میں یوکرین کی مسلح افواج کی 71 کمانڈ پوسٹیں اور مواصلاتی مراکز، 98 طیارہ شکن میزائل سسٹم اور 61 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زمین پر موجود تقریباً 66 اور فضا میں 16 طیارے تباہ ہوئے، جب کہ 708 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، 74 راکٹ لانچرز، 261 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر، خصوصی فوجی گاڑیوں کے 505 یونٹس اور بغیر پائلٹ کے 56 فضائی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا