مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں انسانی اعضاء کے عطیہ پر خصوصی لیکچر

0
0

اعضاء کا عطیہ جدید دنیا میں سب سے قیمتی عطیہ ہے جو کوئی جان بچانے کے لیے کر سکتا ہے:انیل سری واتسا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں انسانی اعضاء کے عطیہ پر خصوصی لیکچرکا انعقاد کیا گیا ۔واضح رہے یہ لیکچر کالج پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال کی سرپرستی میں کالج کے این ایس ایس یونٹ اور روٹری کلب آف آرگن ڈونیشن کے تعاون سے کلب کی بیداری مہم کے تحت منعقد کیا گیا۔اس موقع پر انیل سری واتسا نے اعضاء کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے اعضاء کا عطیہ جدید دنیا میں سب سے قیمتی عطیہ ہے جو کوئی جان بچانے کے لیے کر سکتا ہے۔ وہیںلیکچر میں این ایس ایس کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ کالج کی فیکلٹی نے بھی شرکت کی۔وہیںاتنے اہم موضوع پر لیکچر کے معیار سے سب یکساں مسحور ہوئے۔واضح رہے مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں کئی سماجی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جس کے تحت آج یہاں انسانی اعضاء کے عطیہ پر ایک اہم لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلے میں کالج انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی شرکا ء نے سراہنا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا