’پی اے جی ڈی بگڑی ہوئی ذہنیت کے حامل ریٹائرڈ اور تھکے ہوئے لوگوں کا ایک ٹولہ ‘

0
0

عبداللہ اور مفتی خاندانوں نے کشمیری نوجوانوں کو گرینڈ ،اے کے 47اور پتھر دیکر انکا مستقبل مخدوش بنا دیا::ترون چْگ
کے این ایس

سری نگر؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چْگ نے کہا کہ جموں کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات ہونگے تاہم انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کا کام آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد الیکشن کی پراسس شروع کی جائے گی۔اس دوران بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ اور مفتی خاندانوں نے کشمیری نوجوانوں کو اے کے 47 کی بندوقیں ،گرینڈ اور پتھر دیے جبکہ بی جے پی نے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرکے انکی زندگیاں آسان بنادی۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کے غریب لوگوں کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کی اور انہیں راشن دیا، سڑکیں اور انفراسٹرکچر بناکر دیا اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے آزاد کرایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ بگڑی ہوئی ذہنیت کے حامل ریٹائرڈ اور تھکے ہوئے لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ پی ڈی پی اور این سی پر تنقید کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ تشدد ہو رہا ہے تو انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کے دور میں ہونے والی ہلاکتوں کا گراف کیا تھا اور آج ہمارا گراف کیا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ جب وہ اس گراف کو دیکھیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ آج لوگوں کی حفاظت کی جا رہی ہے اور ان کے دور میں لوگوں کو قتل کیا جا رہا تھا۔ عبداللہ اور مفتی خاندانوں کی حکومت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترون چگ نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ ان کے دور حکومت میں کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا تھا اور آج پورے کشمیر میں ہندوستان کا جھنڈا لہرا جارہا ہے جبکہ ان لوگوں نے کشمیریوں کو پتھر، اے کے 47 اور گرینیڈ دیئے اور بی جے پی نے انہیں نوکریاں دیں اور آج کشمیر کا نوجوان ڈاکٹر، انجینئر بن رہا ہے اور پھر بندوق اٹھا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس سال جموں کشمیر میں انتخابات ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے اور ہمارا عزم شہریوں کو حقوق دینے ہیں اور اسی عزم کے ساتھ ہم نے بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی انتخابات کرائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات کروانا چاہتے ہیں لیکن ابھی حد بندی کا عمل آزادانہ طور پر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ وقت لگے گا لیکن جموں کشمیر میں انتخابات بیت جلد ہوں گے۔ترون چگ نے سرینگر کے برزولہ علاقے میں واقع بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں آتشزدگی پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مریضوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا