کھنموہ میں ٹرک یو نیوں کی جانب سے کرایوں میں آئے روز اضافہ باعثِ تشویش

0
0

متعلقہ حکام کرایہ میں معقولیت لانے کے اقدامات کریں ،سیمنٹ ڈیلرس ایسو سی ایشنوںکا ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ
کے پی ایس

سرینگر؍؍ کھنموہ علا قہ میں قائم ٹرک آپریٹر یونین کی جانب سے کرایہ میں کئے جانے والے من مانے اضافہ نے سیمنٹ ڈیلروں کو مشکل ترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ان ڈیلروں کو سیمنٹ کی قیمتوں میں روز اضافہ کر نا پڑ تا ہے جس کا خمیازہ آخر کا ر صارفین کو بھگتنا پڑ تا ہے۔’کشمیر پریس سروس ‘کے ساتھ با ت کر تے ہوئے کشمیر سیمنٹ ریٹیلر کم ڈیلرس ایسو سی ایشن کے ایک ممبر نے کہا کہ کھنموہ علاقہ میں قائم ٹرانسپورٹ یو نین کی جانب سے سیمنٹ کو لانے اور لے جا نے کا کرایہ من مانے طریقہ پر روزبڑ ھا یا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو نین کے عہدیداران کرایہ میں اضافہ کے حوالے سے رائج الوقت قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس میں من مر ضی کے مطابق اضافہ کر لیتے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ کرایہ میں یہ اضافہ سال میں کئی با ر کیا جا تا ہے جس کے نتیجہ میں سیمنٹ ریٹیلرس اور ڈیلرس کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا کر نا پڑ تا ہے۔ سیمنٹ ڈیلرس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں قائم ٹرانسپورٹ یونین ڈیلروں سے آٹھ سے دس کلو میٹر دور تک سیمنٹ لے جانے کے لئے سات ہزار روپے کا کرایہ لیا جا تا ہے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع تک سیمنٹ کی ایک گاڑی لے جا نے کے لئے گیارہ(11) سے تیرہ(13) ہزار روپے کا کرایہ وصول کیا جا تا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے کیونکہ جموں سے کپوارہ تک کا کرایہ فی گاڑی 13ہزار روپے ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرایہ میں آئے روز ہو نے والے اضافہ کے بیچ انہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیمنٹ کی قیمتیں بڑ ھانا پڑ تی ہیں اور نتیجہ کے طور پر عام آدمی کو بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ سیمنٹ کی اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑ تی ہیں۔ایسو سی ایشن ممبر کا کہنا تھا کہ حکو مت کی جانب سے بھی کھنموہ میں قائم ٹرانسپورٹ یو نین کی طرف سے کرایہ میں کئے جا نے والے اضافہ کا کوئی نو ٹس نہیں لیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں اس ٹرانسپورٹ یو نین کے حوصلہ بلند ہیں اور وہ من ما نے طریقہ پر کرایہ میں اضافہ کر لیتے ہیں اور اس حوالے سے حکو مت کے متعلقہ حکا م کو اعتماد میں نہیں لیا جا تا۔انہوں نے الزام لگا یا کہ آر ٹی او کشمیر ،ٹرانسپورٹ محکمہ کے ضلع پلوامہ کے متعلقہ حکام اور امور صارفین محکمہ اس صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے اور نا ہی کو ئی پر سان ِ حال نہیں ہے۔سیمنٹ ڈیلرس ایسو سی ایشن کے ممبران نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ خاص طور سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،ڈویڑنل کمشنر کشمیر ،ٹرانسپورٹ کمشنر کشمیر ،آر ٹی او کشمیر اورامورِصارفین محکمہ کے کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لے کر مذکورہ ٹرانسپورٹ یونین کے خلاف کا روائی کر یں تاکہ انہیں کرایہ میں اضافہ کے حوالے سے من مانیاں کر نے سے روکا جا سکے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ کرایوں میں اضافہ کرنے کے عمل میں معقولیت لائی جانی چاہئے تاکہ عام لوگوں کو آئے روز سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ درپیش نہ رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا