مینڈھر کا سخی میدان بنامیدانِ جنگ!

0
0

زمین کے تنازع پر جھگڑے میں 7 افراد زخمی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ پونچھ ضلع کے مینڈھر کے سخی میدان علاقے میں زمین کے تنازعہ پر دو خاندانوں کے درمیان جھڑپ کے بعد کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔ زیارت چھوٹا بادشاہ کے قریب محمد شفیع اور شاہ محمد کے خاندانوں کے درمیان زمین کے تنازع پر تصادم ہوا، جس کے دوران سات افراد زخمی ہوئے۔ خود شاہ محمد (70) کے علاوہ، ان کے خاندان کے چار دیگر افراد جن کی شناخت بگو بیگم (65)، حکیم دین (65)، غلام نبی (60)، عبدالحمید (35) کے طور پر ہوئی، جبکہ شاہینہ اختر (32)، سلمیٰ (32) زخمی ہوئے۔ محمد شفیع کے خاندان سے تعلق رکھنے والے کاونسر (24) زخمی ہوئے۔ اطلاع کے فوراً بعد تحصیلدار مینڈھر گورو شرما کے علاوہ ایس ایچ او منظور کوہلی اور ایس ڈی پی او شیزان بھٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر قابو پایا اور زخمیوں کو علاج کے لیے نکالنے کی ہدایت کی۔ زخمیوں کو بعد میں قریبی طبی مرکز میں لے جایا گیا۔ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ دو ایمبولینسیں پہنچائی گئیں اور زخمیوں کو موقع سے نکال کر گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر پہنچایا گیا۔ میڈیکل آفیسر نے کہا کہ "ان سب کی حالت مستحکم ہے اس دوران ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ انہوں نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ "ہم نے ایک محمد شفیع کو بھی گرفتار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا