حکومت کو یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہئے: شیوسینا

0
0

کہامتاثرہ طالب علموں کے لیے ہندوستان بھر کے تمام کالجوں میں خصوصی نشستیں دی جائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیوسینا جموں و کشمیر اکائی نے جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں ان طلباء کے لئے خصوصی نشستیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جو یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور انہیں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا۔شیوسینا جموں و کشمیر اکائیکے ریاستی دفتر میں آج یہاں منعقدہ ایکپروگرام کے دوران ریاستی صدر منیش ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے وہ طلباء جو یوکرین میں شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے تھے ان کا کیریئر اور مستقبل اب داؤ پر لگا ہوا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے کالجوں میں خصوصی؍اضافی نشستیں مفت فراہم کریں تاکہ متاثرہ طلباء اپنے اہم تعلیمی سال سے محروم نہ ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء کو ان کے مضمون اور سال کے مطابق سہولت فراہم کی جائے۔وہیںساہنی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی پرجوش اپیل کی کہ وہ اپنی ریاستوں میں متاثرہ طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں تاکہ وہ بغیر کسی وقفے کے اپنی مزید تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے طلباء کو بحفاظت ہندوستان لانے کے لئے حکومت ہند کی کوششوں کی تعریف کی اورکہا کہ اس وقت ان طلباء کا مستقبل انتہائی پریشانی کا باعث ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا