’وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہیں‘:راہل

0
0

وارانسی://کانگریس کے سابق صدرو رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم پر یوکرین میں پھنسے طلبہ کی بحفاظت وطنی واپسی کے لئے خاطر خواہ اقدام نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہیں یہاں ایک انتخابی ریلی میں راہل گاندھی نے ہندو فقرے کے ذریعہ بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کو گھیرا اور کہا ہندو ازم کا مطلب سچ ہوتا ہے۔یہ لوگ ووٹ ہندوازم کے نام پر نہیں بلکہ دروغ گوئی کے نام پر لیتے ہیں۔آپ بتائیے ہمارے مذہب میں کہاں لکھا ہے کہ آپ کو لاکھوں کروڑوں انسانوں سے درغ گوئی سے کام لینا چاہئے۔
راہل نے کہا میں نے رمائن اور مہابھارت پڑھی ہے۔میں نے کہیں نہیں پڑھا ہے کہ کاشی پہنچ کر شیو کی نگری میں جھوٹ بولو۔کوئی بھی مذہب نہیں کہتا کہ آپ اپنے لوگوں سے دوغ گوئی سے کام لیں۔یہاں ووٹ صرف مذہب کے نام پر حاصل نہیں کئے جاتے بلکہ جھوٹ کے ذریعہ بھی ووٹ لئے جارہے ہیں۔
سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 15لاکھ روپئے والے بیان پر کانگریس لیڈر نے طنز کستے ہوئے کہا میں مرجاونگا لیکن اس اسٹیج سے کبھی بھی آپ سے یہ نہیں کہوں گا کہ میں آپ کے بینک اکاونٹ میں 15لاکھ بھیجوں گا۔راہل نے ووٹروں سے بی جے پی کو بے دخل کرنے اور کانگریس کی حکومت سازی کی اپیل کی۔
اس سے قبل راہل گاندھی و کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا پاٹ کیا۔
راہل نے سوال کیا وزیر اعظم روزگار کی فراہمی اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی لگاتار باتیں کیا کرتے تھے۔اب مودی جی دو کروڑ نوکریوں کی بات کیوں نہیں کرتے ہیں؟وہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کئےجانے کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے؟کیا ہوا کہ وہ اب روزگار، کسان اور بلیک منی کی بات نہیں کرتے؟۔
کانگریس لیڈر نے کہا’مودی جی آتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں وہ ہندو ازم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔نہیں مودی جی۔ آپ جھوٹ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں مذہب کو نہیں۔آپ اپنی کرسی بچانے کے لئے غیر سچائی‘کو بچاتے ہو۔
چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت کو اترپردیش کے لئے کانگریس کی پیشگی حکومت کا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا راہل نے کہا کانگریس حکومت اترپردیش میں چھتیس گڑھ ماڈل کو اپنائے گی جہاں کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملتی ہے اور وہاں آوارہ مویشیوں کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
راہل نے کہا’ان کا ڈرامہ دیکھئے، یوکرین میں میدان کارزار سجا ہوا ہے۔ یوکرین میں ہمارے ہزاروں لوگ موت و زیست کی کشمکش میں پھنسے ہوئے ہیں۔بمباری ہورہی ہے ۔طلبہ ویڈیو بنا کر بچانے کی اپیلیں کررہے ہیں۔یہاں مودی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ یہاں فیل ہوئے اس لئے یوکرین گئے۔کیا وہ ہندوستانی شہری نہیں ہیں؟ کیا ان کی بحفاظت وطن واپسی آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟۔
راہل گاندھی نے کورونا لاک ڈاون کے درمیان وزیر اعظم کے کورونا وبا سے بچاو کے لئے شہریوں سے تھالی ۔تالی پیٹنے کی درخواست پر بھی انہیں ہدف تنقید بنایا اور کہا دنیا میں صرف واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کووڈ۔19 کے دوران وبا سے بچنے کے لئے تھالی پیٹنے کو کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا