امریکہ نے روسی الیٹ طبقہ کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

0
0

واشنگٹن، // امریکہ نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے جواب میں روسی الیٹ طبقہ کے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ان کو ضبط کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس ’کلیپٹو کیپچر‘ قائم کی ہے۔یہ اطلاع امریکی محکمہ انصاف نےدی ہے۔
محکمہ نے بدھ کے روز کہا’’اٹارنی جنرل میرک بی گارلینڈ نے آج ٹاسک فورس ’کلیپٹو کیپچر‘ کا آغاز کیا، جو ایک بین ایجنسی قانون نافذ کرنے والی ٹاسک فورس ہے۔ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال فوجی حملے کے جواب میں امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی اہل ہے۔
ریلیز میں کہا گیا کہ ٹاسک فورس میں پراسیکیوٹرز، تجزیہ کار، پابندیوں کے مختلف ماہرین، ایکسپرٹ کنٹرول انفورسمنٹ، اینٹی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر ملکی شواہد اکٹھا کرنے والے افراد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلیپٹو کیپچر اس ٹرانس اٹلانٹک ٹاسک فورس کے کام کو آگے بڑھائے گا جس کا اعلان 26 فروری کو امریکہ اور اس کے یوروپی اتحادیوں کی طرف سے افراد اور کمپنیوں کے اثاثوں کی شناخت اور ضبط کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
انہوں نے گارلینڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم ان لوگوں کے خلاف تحقیقات، گرفتاری اور کارروائی کرنے کی پوری کوشش کریں گے جو روسی حکومت کی اس غیر منصفانہ جنگ کو جاری رکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا