ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 178.02 کروڑ سے متجاوز

0
0

نئی دہلی// ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 178.02 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 لاکھ 83 ہزار 976 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 178 کروڑ دو لاکھ 63 ہزار 222 افراد کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے چھ ہزار 561 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 77 ہزار 152 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.18 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 14 ہزار 947 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 23 لاکھ 53 ہزار 620 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.62 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 82 ہزار 953 کووڈ ٹسٹ کیے گئے اور اب تک کل 77 کروڑ 50 ہزار پانچ کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا