یوپی :یہ الیکشن عوام خود لڑرہے ہیں:اکھلیش

0
0

جونپور://سماجوادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں عوام خود الیکشن لڑرہے ہیں میں پہلے مرحلے سے ہی الیکشن کا باریکی سے معائنہ کررہاہوں میری نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ عوام خود الیکشن لڑرہے ہیں رائے دہندگان نے پہلے الیکشن میں ہی اپنا من بنا لیا تھا یہاں اپنے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا’ہم ان ایام کے منتظر تھے۔یہ کوئی چھوٹا الیکشن نہیں ہے۔یہ ملک کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔یہ الیکشن نہ صرف یوپی بلکہ پورے ملک کی سیاست کو متاثر کرے گا۔یہ الیکشن تبدیلی لانے اور آئین و جمہوریت کو بچانے کا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت نے گیس سلنڈر تقسیم کئے تھے اور اس کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔گذشتہ بار جب وہ لوگ ووٹ مانگنےآئے تھے تو انہوں نے مفت گیس سلنڈر تقسیم کئے تھے اور اب جب وہ دوبارہ ووٹ مانگنے آرہے ہیں تو مجھے بتائیے کہ اس وقت سلنڈر کی قیمت کتنی ہے؟
اکھلیش نے دعوی کیا کہ بی جے پی کو جون پور میں ایک بھی سیٹ نہیں ملنے والی ہے۔مجھے پتہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان خاموش ہیں۔خاص طور سے جونپور میں کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ ان کی کوئی بھی ترکیب اب ثمر آور ہونے والی نہیں ہے۔
ایس پی سربراہ نے وزیر اعظم نرنیدر مودی کے’خاندانی سیاست داں‘والے بیان پر ان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ’ بی جے پی کے لوگ مجھے خاندانی سیاست داں قرار دیتے ہیں۔ان کے ایک لیڈر نے تقریبا 15بار خاندانی لیڈر کا ذکر کیا ہے۔میں اس بات کو قبول کرتا ہوں کہ میں خاندانی انسان ہوں۔میں انہیں ایک مشورہ دینا چاہتاہوں کہ جب ہم گھر واپس جاتے ہیں تو کنبے کے لئے کچھ لے جاتے ہیں اور 10مارچ کو جب بابا وزیر اعلی گھر واپس جائیں گے تو وہ اپنے ’گلو‘(کتا) کے لئے بسکٹ لیتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایس پی اقتدار میں آئے گی ریاست کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اور نہ صرف یہ کہ 300 یونٹ مفت بجلی،اور کسانوں کو آبپاشی کے لئے مفت بجلی دی جائے گی بلکہ آرمی اور پولیس میں تقرریاں کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا