میونسپل کونسل راجوری کے زیر اہتمام بلال میر کے تبادلے پر اعزازی الوداعی تقریب منعقد

0
0

عمرارشدملک/شہرازچوہدری
راجوری؍؍حالیہ دنوں حکومت کی جانب سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس کے تحت بلال میر جوکہ ضلع راجوری میں بطور ڈی ایس ای او تعینات تھے کا تبادلہ سمگراہ سکشا جموں میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کیا گیا وہیں بلال میر کے تبادلے کے بعد ضلع بھر میں ان کے لئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کونسل راجوری نے بھی بلال میر کی اعزاز میں شاندار الوداعی کا تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر میونسپل کونسل راجوری کے چیئرمین محمد عارف، نائب چیئرمین بھارت بھوشن وید، ائے ڈی فوڈ سپلائی عارف لون، ڈی ڈی سی ممبر تھانہ منڈی قیوم میر، بی جے پی ضلع صدر رجیندر گپتا، پی ڈی پی ضلع صدر تعظیم ڈار، میونسپل کونسلر فہیم کوثر، میونسپل کونسلر مشتاق احمد، میونسپل کونسلر پشبندر گپتا، ہمالین ایجوکیشن مشن کے چیئرمین مسلم وانی اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر میونسپل چیئرمین محمد عارف نے بلال میر سروس کے دوران کام کاج پر روشنی ڈالی اور میونسپل کونسل اور راجوری کی عوام کی طرف سے ان کی سراہنا کی اور کہا کہ کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور قوم اور علاقے میں ڈیولپمنٹ میں دن رات محنت کرتے ہیں اور بلال میر ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی بلال میر خدمات کی سراہنا کی اور اْمید ظاہر کی جلد ہی وہ ضلع راجوری میں بطور چیف پلاننگ آفیسر تعینات ہونگے اور ایک بار پھر سے راجوری کی خدمات اور بہترین سروس انجام دے گے۔ اس موقع پر بلال میر نے میونسپل کونسل راجوری کے چیئرمین اور پوری کونسل کا شکریہ ادا کیا اور راجوری کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجوری میں میری سروس کے دوران جو کچھ بھی میرے بس میں تھا میں نے کیا اور کوشش کی کہ ہر ایک عام و خاص شخص سے اچھے سے پیش اوں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری میں تبادلے ہوتے ہیں اور اب میں جہاں گیا ہوں وہاں سے مزید کوشش کروں گا کہ ضلع راجوری میں تعلیمی نظام کے لئے کچھ بہتر رول ادا کرسکوں۔ انہوں نے راجوری کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر ایک کے تعاون سے میں نے اپنی سروس نبھائی ہے اور مستقبل میں بھی راجوری کے لئے کام کرتا رہوں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا