لازوا ل ڈیسک
اکھنور؍؍ پرگوال بٹالین کے تحت چناب بریگیڈٹائیگر ڈویژن نے بے سہارہ خواتین کیلئے شیویر سہایاتا کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں سابق فوجیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں فوج کی جانب سے انہیں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل نوین شرما نائب کمانڈر چناب بریگیڈ نے تمام سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور بیواؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ویر ناریوں اور بیواؤں پر فخر ہے اور ہم ان کی بھلائی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج ہمیشہ ہمارے سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور بیواؤں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس دوران کرنل راکیش مادھو برار کمانڈنگ افسر پرگوال بٹالین نے یقین دلایا کہ ایسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے ویر ناریوں اور بیواؤں سے چائے پر بات چیت کی اور انہیں مستقبل میں ضرورت مند سابق فوجیوں کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔