این وائی ایف او نے سہیل کاظمی کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنلسٹ یوتھ فارمرز آرگنائزیشن نے سہیل کاظمی کے وقف بورڈ کے ممبر کے طور پر نامزد ہونے کیلئے مبارک باد پیش کی ۔اس سلسلے میں قومی صدر یوتھ این وائی ایف او انجینئر ریشی کول کلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہیل کاظمی مذکورہ عہدے کے لیے ایک مستحق شخص تھے۔انہیں مبارکباد دیتے ہوئے رشی نے کہاکہ سہیل کاظمی ایک ممتاز سماجی کارکن، تجربہ کار صحافی ہیں اور انہوں نے سماج کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں۔ریشی نے کہا کہ سہیل کاظمی کو معاشرے اور خاص طور پر جے کے یو ٹی کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔رشی نے کہا کہ جی بی سہیل کاظمی نہ صرف ایک صحافی ہیں بلکہ جے کے یو ٹی کے معروف سماجی کارکن بھی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا