ہندوستانی شہری فوری طور پر دارالحکومت کیف چھوڑ دیں: ہندوستانی سفارت خانہ

0
0

یواین آئی

کیف؍؍ یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت کیف چھوڑ دیں ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا،’یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر نکل جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے سفارت خانے نے آج طلبہ سمیت تمام ہندوستانی شہریوں سے فوری طور پر کیف چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے انھیں یہاں سے ٹرین یا ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے جانے کی صلاح دی گئی ہے‘۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور روس کے حملوں کے درمیان ہزاروں ہندوستانی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 فروری کو روسی فوج کے یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستانی شہریوں کو پڑوسی ممالک سے نکالا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا