تمام اراکےن تنظےم کے استحکام کے لئے ہمہ وقت سر گرم عمل رہیں : مولانا ندیم صدیقی
( ےو اےن اےن
ممبئی // آج یہاںجمعیة علماءضلع پونہ کے عہدیداران و اراکےن کا ایک خصوصی اجلاس ہائی ٹیک ہال اعظم کےمپس پونہ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے جمعیة کے ذمہ داران و ممبران اور جمعیتی احباب نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی کا ر گذاری رپورٹ پیش کرتے ہوئے جمعیة علماءکی ضلعی ،شہری ،مقامی تمام یونٹوں کو مضبوط و مستحکم کرنے کا عہد کےا۔ اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیة علماءمہا راشٹرنے جمعیة علماءہند کی شاندار تاریخ اور نمایاں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین خصوصا شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒو دیگر حضرات کس طرح تن من دھن کے ساتھ وقت نکال کرقوم و ملت کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر تے تھے آج ہم اپنے انہی اکابرین کی قر با نیوں کے نتیجہ میں سر اٹھا کر جی رہے ہیں اس لئے تنظےم کو با مقصد بنا نے کے لئے اراکین ہر وقت سر گرم عمل رہیں ۔مولانا محمد ابراہیم قاسمی صدر جمعیة علماءضلع شولا پور نے جمعیةعلماءکی کار کردگی اور اس سے مر بوط ہو کر کام کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی ،جمعیة علماءسے وابستہ ہو کر کےسے کام کیا جائے ،،صدر سکریٹری و دیگر عہدیداران کی کیا ذمہ داری ہے ،اس کو سمجھ کو کام کرنا چاہئے ،اور دوسرے عہدیداروں کو ان کی ما تحتی میں تنظےم کے کام کو انجام دینا چاہئے ۔ جمعیة لیگل سےل کے سکریٹری ایڈوکےٹ پٹھان تہور خان نے ملک کے حالات کیا ہیں ، مسلمانوں کے خلاف کیسی کےسی پلاننگ کی جا رہی ہے ،اور پر امن ماحول کو کتنا نفرت آمیز بنایا بنا یا جا رہا ہے ،جےلوں میں قیدیوں کے ساتھ کس طرح وحشیانہ بر تاﺅ کیا جا رہا ہے اس جےسے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مولانا اکبر ہاشمی نے جمعیة علماءکی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیة نے جنگ آزادی اور قوم و ملت کی دینی، تعلیمی،اور رفاہی شعبوں میں جو خدمت انجام دیا ہے امت اسے فراموش نہیں کر سکتی ہے ہمیں اس کے ہر پرو گرام میں حصہ لےنے میں اپنی خوش قسمتی سمجھنی چاہئے۔ اجلاس کا آغاز مولانا عبد اللہ کی تلاوت قرآن کریم اور حافظ محمد زید کے نعتیہ کلام سے ہوا،مولانا عبد الر شید ڈونڈ صدر جمعیة علماءضلع پونہ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع جمعیة کی کار کر دگی پیش کی اور تنظےم کے تعلق سے برتی جارہی لا پرواہی کے نقصانات اور نتائج پر روشنی ڈالی ، اور ضلع بھر میں تنظےم کو متحرک کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی طرف اراکین کی توجہ مبذول کرائی۔ اس اجلاس میں ضلع بھر سے جمعیة علماءکے اراکےن شریک تھے ،مفتی شاہد صدر جمعیة علماءپونہ اور ان کے ساتھیوں مولانا عبد الروف،زاہد بھائی ،حاجی نوید،حافظ شکیل،اصغر بھائی،مولانا اسمعیل ،مولانا عرفان،مولانا عمیر، اسلم بھائی،مولانا وسیم،قاری الطاف،جاوید بھائی،اسمعیل بھائی،احمد قاضی وغیرہ نے پرو گرام کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی دعاءپر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔