اقوام متحدہ، // اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مزید انسانی امداد بھیجنے کا یقین دلایا ہے۔
مسٹر گوٹیریس نے ہفتے کے روز زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ منگل کو اقوام متحدہ سے یوکرین کے لیے اضافی مالی امداد کی اپیل کی جائے گی۔ یہ اپیل گزشتہ جمعرات کو یوکرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی فنڈ سے 2 ملین ڈالر جاری کرنے کے ان کے فیصلے کے بعد ہے۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر گوٹیریس یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال جنیوا کا سفر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "یوکرین میں موجودہ تنازعہ کی صورتحال کے پیش نظر، مسٹر گوٹیریس فی الحال نیویارک میں ہی رہیں گے اور شیڈول کے مطابق جنیوا کا سفر نہیں کریں گے۔” وہ پیر کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔