تاج محل نگری کے مشہور شاعر وادیب دل تاج محلی کے اعزاز میں ادبی نشست

0
0

سراج عظیم

نئی دہلی؍؍ تاج محل کے شہر آگرہ سے تشریف لائے مشہور و معروف بزرگ شاعر دل تاج محلی کے اعزاز میں آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی، نئی دہلی کے بینر تلے جناب شعیب رضا خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اردو این آئی او ایس،کی جانب سے شعیب رضا خان کے مکان 2/1، نزد جوگاباء چوپال، جوگابائی جامعہ نگر میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کی صدارت دہلی ہائی کورٹ کے وکیل،دہلی کورٹ ایڈووکیٹس ایسوسیئیشن کے صدر اور شاعر ناصر عزیز نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شعیب رضا نے ادا کئے۔ شرکاء نشست میں ڈاکٹر پرویز شہریار پبلیکشن آفیسر این سی ای آر ٹی، شفیع ایوب جے این یو، چشمہ فاروقی، سابق مدیرہ خاتون مشرق، محترمہ عزیزہ مرزا، فزیشیئن اور شاعر ڈاکٹر شکیب ارسلان نے اپنے کلام سے نوازا۔ آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری اور ادیب اطفال سراج عظیم نے بچوں کے لئے اپنی مشہور کہانی” کرونا چڑیل ” سنائی۔ دل تاج محلی نے شعیب رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادب کی ترویج کے لئے اس طرح کی محفلیں آب حیات کا کام کرتی ہیں۔ ان کے کلام سے سامعین محظوظ ہوئے۔ آخیر میں ناصر عزیز نے اپناکلام پیش کیا اور صدارتی خطبہ میں کہا کہ اب اردو ادب میں کلاسیکی شاعری کے تعلق سے دل تاج محلی جیسی بزرگ شخصیات بہت کم ہیں جو ہماری اردو شاعری کا اہم سرمایہ ہیں ہمیں ان سے خوبصورت شاعری سننے اور سیکھنے کا موقع ملتاہے۔ شعیب رضا کے اظہار تشکر کے بعد نشست اختتام پذیر ہوئی۔ قارئین کے لئے شعرا کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
معمار اسے کہئے جو اہلِ گلستاں میں
ترتیبِ نشیمن سے پہچان لیا جائے
(دل تاج محلی)
گاؤں کے رستوں نے کھالی میرے حصے کی زمیں
ہم کو پہلی بار اک نقصان بھی اچھا لگا
(ناصر عزیز ایڈوکیٹ)
پرویز شہریار کی نظم
اس نے پوچھا ہے۔۔۔۔۔ ایک نظم تمہارے لئے
اس نے اب تلک کھیلا کھیل حکمرانی کا
اب جو میری باری ہے شور کیوں مچاتاہے
(شعیب رضا وارثی)
سرِ نخوت ذرا سا خم ہوتا
سب کی نظروں میں محترم ہوتا
(ڈاکٹر شفیع ایوب)
زیست کی رحمت ڈھونڈنے والو
زیست مکمل دھوپ سایہ
(چشمہ فاروقی )
خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا
وہ علم ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا
(عزیزہ مرزا)

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا