تعلیمی زون درہال ملکاں میں پھر کھلے تمام تعلیمی ادارے، والدین اور بچوں میں دوڑی خوشی کی لہر

0
0

زبیر ملک
درہال؍؍پوری ریاست کے ساتھ ساتھ تعلیمی زون درہال میں بھی تمام نجی و سرکاری اسکول مکمل کووڈ ایس او پیز کے ساتھ کھلے ہیں بچے اور والدین بہت خوش تھے بچوں میں کافی جوش و ولولہ دکھائی دے رہا تھا والدین بار بار یہ کہ رہے تھے کہ ہمارے بچوں کا بہت نقصان ہوا ہے تمام لوگ بشمول بچے اللہ سے دعائیں کر رہے تھے کہ یہ مہلک بیماری دنیا سے ختم ہو جائے تاکہ ہمارے بچوں کا مزید نقصان نہ ہو. تمام بچے اسکولوں میں ماسک پہن کر اے تھے بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اکرام نے بھی مکمل کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کی تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے بچوں کے والدین کو سختی سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں کو مکمل کووڈ پروٹوکول کے ساتھ ہی اسکول بیجھا جائے تاکہ تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اس مہلک بیماری کو شکت دی جائے اوربچوں کے مستقبل میں بہتری ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا