چناب اور پیر پنجال بھی حقدار ہیں ، کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے قبل گورنر عوام سے مشورہ کریں
لازوال ڈیسک
جموں//حال ہی میں ریاست میں موجودہ گورنر انتظامیہ کی جانب سے خطہ لداخ کو انتظامی صوبہ کا درجہ دینے کو لیکر جہاں ایک طرف ریاستی سیاست میں چہ مگوئیاں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ، لیکن وہی دوسری طرف انتظامیہ کے اس فیصلہ کا کئی تنظیموں نے خیر مقدم بھی کیا ہے ، اسی سلسلہ کو لیکر آج یہاں جموں میں واقع مسلم فرنٹ نے ایک میٹنگ کے دوارن ریاستی گورنر انتظامیہ کے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا، لیکن انہوں نے کارگل سے سوتیلا سلوک کرنے کا الزام بھی عائد کیا ، جب کہ اس دوارن تنظیم کے چیئر مین شجاع ظفر نے گورنر موصوف سے دونوں اضلاع کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی بھی اپیل ، جبکہ ظفر نے کارگل کے لوگوں کی مانگ کی حمایت کی اور ان کے جنگ میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ، علاوہ ازیں تنظیم کے صدر قاضی عمران اور دیگران نے گورنر انتظامیہ کے اس ایک طرفہ فیصلہ میں ترمیم کرنے کی اپیل بھی کی ، اس کے ساتھ ساتھ تنظیم کے چیئر مین شجاع ظفر نے چناب اور پیر پنجال خطہ کو بھی صوبہ کا درجہ دینے کی مانگ کی ، کیونکہ یہ فیصلہ یہاں کے لوگوں کے مفاد میں بہتر ثابت ہوگا ، اس کے علاوہ فرنٹ نے کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے قبل گورنر کو عوام سے رائے لینے کا مشورہ بھی دیا ۔