انتظامیہ کب اپنی خاموشی توڑ کر بجلی نظام کو کرے گی بہتر
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی کے گاوں سلونیاں کے محلہ جٹاں کے لوگوں نے بجلی کی خستہ حالی کو لیکر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے اعلی حکام سے اپیل کی ہیکہ وہ سلونیاں گاوں کی عوام کو بجلی کی ترسیل کو بہتر بناے اور اس کم سے کم اس جدید دور میں سبز پیڑوں سے تاروں کو اتار کر کھمبوں پر لگایاجاے۔ بجلی کی اس خستہ حالی سے اس سے قبل بھی کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ پھر بھی محکمہ بجلی کے اعلی حکام غفلت کی نیند سے بیدار نہیں ہوسکے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی شخص میر محمد نے بات کرتے ہوے کہاکہ محلہ جٹاں میں بجلی کا براحال ہے۔ اور آج تک یہاں پول تک نہیں لگائے گئے ہیں۔ بل کنیکشن کئے گئے ہیں۔اور تاریں سبز پیڑوں کے ساتھ ہونے کی وجہبسے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ ہوسکتاہے۔ان کے علاوہ سماجی کارکن محمد شفیع نے بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ کہا ترقی ہوئی ہے۔ سڑکوں کے قریب بھی تاریں سبز درختوں پر لٹکی ہوئیں ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ سلونیاں میں بجلی کے نظام کو درست کیاجاے۔ اس کے علاوہ متعلقہ لائین مین نے بھی کہاکہ اس محلہ میں تار اور پول کئی بار آفیسران کے تو اس گزار کیاتھالیکن آج تک یہ پول نہیں آپ آئے ہیں۔امید ہیکہ جلد اس محلہ میں بھی تار اور پول فراہم کئے جائیں گے۔