ملک میں کورونا کیسز میں کمی، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

0
37

نئی دہلی،// ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 804 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 507981 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50407 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,25,86,544 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 136962 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 41468120 ہو گئی ہے۔
جمعہ کو ملک میں 46,82,662 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ اب تک یہاں 1,72,29,47,688 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 87359 سے کم ہو کر 610443 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے زیر علاج معاملوں کی شرح 1.43 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد ہے۔
کیرالہ کورونا کے زیر علاج معاملوں میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج معاملوں میں 27567 کی کمی کے باعث ان کی تعداد 206180 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 43087 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6113257 ہو گئی ہے جب کہ 241 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 61626 ہو گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا