اپنے بوائے فرینڈ پر حکم چلانے کی عادی نہیں ہوں ، عالیہ بھٹ

0
0

ےو اےن اےن
ممبئی//بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ تنگ نظر گرل فرینڈ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ پر حکم چلانے کی عادی ہیں۔’گلی بوائے‘ کی تشہیر کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے وضاحت کی کہ وہ حقیقی زندگی میں فلم میں دکھائی گئی گرل فرینڈ سے محتلف ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ’گلی بوائے‘ میں وہ رنویر سنگھ کی تنگ نظر گرل فرینڈ دکھائی دیں گی، تاہم حقیقی زندگی میں وہ ایسی نہیں۔عالیہ بھٹ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں محبت میں بڑے دل اور خیالات کا مظاہرہ کرتی ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ کو یکساں حقوق اور مواقع دینے پر یقین رکھتی ہیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سب انسان یکساں ہوتے ہیں اور وہ اسی لیے محبت میں بھی اپنے بوائے فرینڈ کو ایک جتنے حق دینے پر یقین رکھتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا