مودی نے پوتن کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے واقعات پر آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیراعظم نے منگل کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دوست صدر پوتن کے ساتھ افغانستان کے حالیہ واقعات کے بارے میں تفصیلی مثبت بات چیت کی۔ ہم نے کووڈ۔19 پر ہندستان۔روس تعاون سمیت دو طرفہ ایجنڈہ کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی۔ ہم نے اہم امور پر صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔خیال رہے کہ مسٹر مودی نے پیر کی شام کو جرمنی کی چانسلر اینجلا مورکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی تھی۔ہندستان افغانستان کے واقعات پر قریبی نظر رکھ رہا ہے اور اس بارے میں اپنے دوست ممالک اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے بھی رابطہ قائم کئے ہو ئے ہے۔ ہندستان افغانستان میں پھنسے ہندستانی شہریوں کو لانے کے لئے بھی مہم چلا رہا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا