یہ ٹرن آؤٹ بدانتظامی، بدحالی اور بھرتی گھوٹالوں کے خلاف لوگوں کی مایوسی اور غصے کا نتیجہ تھا: رتن لال گپتا

0
0

ضلع کٹھوعہ (دیہی) کے جے کے این سی کارکنوں اور عہدیداروں کے ایک روزہ کنونشن کے دوران تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس جموں کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت کی حکمرانی کو غلط قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی اور کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کشمیری عوام کی مایوسی اور غصے کا نتیجہ تھا۔واضح رہے سینئر این سی لیڈر ہیرانگر میں ضلع کٹھوعہ (دیہی) کے جے کے این سی کارکنوں اور عہدیداروں کے ایک روزہ کنونشن کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس کنونشن کا انعقاد ضلع صدر کٹھوعہ دیہی شام نارائن مہتا کی صدارت میں کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کے حوالے سے بی جے پی قیادت کے غلط بیانیے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، رتن لال گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی ایسا خطہ نہیں ہے جو بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی غلط حکمرانی کے اثرات کا سامنا نہ کر رہا ہو۔ انہوں نے واضح طور پر موجودہ حکومت پرکشمیر کے لوگوں کو درپیش چیلنجوں کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا، ’’حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بے مثال ٹرن آؤٹ کشمیر کے لوگوں کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدانتظامی، بھرتیوں کے گھپلوں اور مرکزی حکومت کی طرف سے مسلسل نظر اندازی سے ان کی گہری مایوسی کا مظہر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر مقامی انتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو اجاگر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی حالت زار کو سننے والا کوئی نہیں ہے کیونکہ ان کی خواہشات کو سننے میں نہیں آ رہا ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں اور مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے یکجہتی کو ترجیح دیتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا