یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے کوٹرنکہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کالاکوٹ کسی بھی حالت میں نہیں جانے دیا جائے گا:مشتاق انقلابی

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کالاکوٹ بھیجنے پر کوٹرنکہ کی تمام سیاسی وسماجی پارٹیوں نے سرکار پر حملہ بولنا شروع کردیا ہے بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری و اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے یوتھ لیڈر چوھدری مشتاق انقلابی نے پریس کے نام جاری بیان میں اپنی موجودہ مخلوط سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار ایسا کوءفیصلہ لیتی ہے کہ کوٹرنکہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کالاکوٹ میں پندرہ دن کے لئے بھیجا جائے گا تو یہ فیصلہ کبھی بھی قابل قبول نہیں کیا جائے ہوگا کیونکہ ہم یہ کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ ہماری عوام کا حق کوئی اور چھینے اور ہم چپ رہیں ایسا نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ سب ضلع ایک بڑا علاقہ ہے اور آج ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملا تو وہ بھی واپس کیا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے کالاکوٹ والوں کو ان کا جائیز حق ہے وہ دیا جائے لیکن ریاستی سرکار کے پاس کیا کمی وہ جہاں سے مرضی لائے کالاکوٹ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مگر کوٹرنکہ سے کسی بھی یہ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا