سیّد محمد الطاف بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی،شکریہ اداکیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر میں57لاکھ سے زائد نفوس کو رعایتی داموں پر اضافی10کلو گرام راشن فراہم کرنے کا اعلان کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے۔پارٹی نے اس کے لئے مسلسل وکالت اور ضلع سطح پر احتجاج کو کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔وہیں سینئر سیاست دان اور صدر جموںوکشمیر اَپنی پارٹی سیّد محمد الطاف بخاری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سیّد محمد الطاف بخاری نے جموںوکشمیر کے لئے ’’ وزیر اعظم کی فوڈ سپلی منٹیشن برائے ترجیحی گھریلو سکیم‘‘ شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔موصولہ پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی نے اِس فیصلے کو خوراک تحفظ اور سماج کے کزمور طبقہ کی بہبودی کے لئے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہاکہ’’ اضافی راشن کی فراہمی بلاشبہ اضافی بوجھ کو بردداشت کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے افراد کو راحت ملے گی‘‘۔پارٹی نے اْن کے مطالبہ پر بروقت کارروائی کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی تعریف کی ہے۔موصولہ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اپنی پارٹی لوگوں کے روز مرہ مسائل ومشکلات کو پْرامن وموثر طریقہ سے اْجاگر کرنے اور حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔ پارٹی نے جموں وکشمیر میں لوگوں کو درپیش سماجی واقتصادی چیلنجزکو لگاتار اْجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔قابل ِ ذکر ہے کہ اپنی پارٹی نے رعایتی داموں پر وافر مقدار میں صارفین کو راشن فراہم کرنے کے لئے جموں وکشمیر میںضلع سطح پر سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ علاوہ ازیں پارٹی قیادت نے پریس بیانات کے ذریعے اِس عوامی مطالبہ کی نہ صرف وکالت کی بلکہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اِس معاملہ کو زور وشور سے اْٹھایا۔اپنی پارٹی کی طرف سے عوامی مطالبہ کواْجاگر کرنے میں مخلصانہ کوششوں کو انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا اورلیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیاکہ ترجیحی افراد خانہ کو پرائم منسٹری فوڈ سپلی منٹیشن اسکیم کے تحت مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں رعایتی داموں پر اضافی10کلوگرام راشن فراہم کیاجائے گا۔سینئر سیاست دان اور صدر جموںوکشمیر اَپنی پارٹی سیّد محمد الطاف بخاری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سیّد محمد الطاف بخاری نے جموںوکشمیر کے لئے ’’ وزیر اعظم کی فوڈ سپلی منٹیشن برائے ترجیحی گھریلو سکیم‘‘ شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔