یہ جموںہے۔۔!مسلم بستیوں کاداناپانی بند؟

0
0

سدھڑاکے رگوڑہ میں کئی ماہ سے پینے کاپانی نایاب،پانی خریدیں یاروٹی؟
شاہراہ پرمقامی لوگوں کااحتجاجی دھرنا،پانی سپلائی بحال کرنے تک نہیں ہٹیں گے:انتظامیہ کوانتباہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سدھڑاعلاقے میں بتراکے قریب آج صبح سے ہی سینکڑوں مقامی لوگوں نے شاہراہ پراحتجاجی دھرناشروع کررکھاہے، ان کاالزام ہے کہ جموں کی انتظامیہ ایک مخصوص آبادی والے علاقوں کوہرمحاذ ہرنظراندازکررہی ہے، مظاہرین نے شاہراہ پر ٹریفک نظام درم برہم کرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ پرپانی سپلائی کئی ماہ سے بندرکھنے کاالزام عائدکرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ رگوڑہ علاقے کے مکین کئی ماہ سے پینے کے پانی سے محروم رکھے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ وہ بار بارمتعلقہ حکام کے درپردستک دیتےآرہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ کیامسلم آبادی کو ہرمحاذپرامتیازی سلوک روارکھنے کاانتظامیہ میں موجودکالی بھیڑوںنے تہیہ کررکھاہے۔مظاہرین نے کہاکہ آج جمعہ کادِن ہے اورنمازِ جمعہ کی تیاریاں کرناہیں لیکن کسی بھی مسجد میںایک بوند پانی نہیں ہے۔ صبح سے ہی جاری اس احتجاجی دھرنے کے چلتے کئی گھنٹے گزرنے تک بھی انتظامیہ کاکوئی ذمہ دارمظاہرین تک نہیں پہنچا۔مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای کیساتھ ساتھ بھاجپاکیخلاف بھی نعرے بازی کی کوجموں کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے پاس محکمہ صحت عامہ کی وزارت بھی ہے۔ایک مقامی شخص محمود نے بتایاکہ محکمہ پی ایچ ای اپنایہ امتیازی رویہ ترک کرے ورنہ احتجاجی لہرتیزکی جائیگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا