’یہ الیکشن عمر صاحب اور میرے درمیان لڑائی نہیں ‘

0
0

لوک سبھا الیکشن جموں و کشمیر کی آواز کو نئی دلی تک پہنچانے کی لڑائی ہے: محبوبہ مفتی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں و کشمیر کی آواز کو نئی دلی تک پہنچانے کی لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے۔پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘یہ الیکشن عمر صاحب اور میرے درمیان لڑائی نہیں ہے بلکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز کو نئی دہلی تک پہنچانے کی لڑائی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے دوران لوگ صحیح فیصلہ کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘مجھے پیر پنچال سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وہاں کے لوگ یہ بات سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک ایسی آواز کی ضرورت ہے جو دلی میں بر سر اقتدار طاقتوں کے خلاف کھڑی ہو’۔انہوں نے کہا: ‘میں گذشتہ 5 برسوں سے لوگوں کی بات کرتی ہوں ہم سے دفعہ 370 چھین لیا گیا یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہوں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ پتھر اور بندوق سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے لوگوں نے جب سال 2002 میں مرحوم مفتی محمد سعید صاحب کو ووٹ دئے تو انہوں نے ٹاسک فورس کو ختم کیا، پوٹا کو ہٹایا ور بات چیت کا سلسلہ شروع کرایا’۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا