یو آئی ای ٹی، کٹھوعہ کیمپس جموں نے انسانی اعضاء کے عطیہ سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

عطیہ کا مطلب بھارت میں اعضاء کی بہت زیادہ کمی ،کہا زندگی اور موت کے درمیان فرق ہوسکتا ہے:انشو شرما
لازوال ڈیسک
جموں//زندگیوں کو بدلنے اور امید کا پیغام پھیلانے کے مقصد کے تحت، یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یو آئی ای ٹی )، کٹھوعہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے انسانی اعضاء اور بافتوں کے عطیہ سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ محترمہ انشو شرما، کنسلٹنٹ میڈیاآئی ای سی، اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن، جے اینڈ کے ریسورس پرسن تھیں۔محترمہ شرما نے کہا کہ بھارت میں اعضاء کی بہت زیادہ کمی ہے اور مریض انتظار کی فہرست میں رہتے ہوئے مر جاتے ہیں کیونکہ انہیں وقت پر عضو نہیں ملتا ہے۔ مزید، انہوں نے کہا کہ اعضاء کی پیوند کاری اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک میں اعضاء کے عطیہ دہندگان دستیاب ہوں۔ اس نے جان بچانے کے لیے اعضاء اور بافتوں کے عطیہ کی غیر معمولی صلاحیت سے آگا ہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں اور خاندانوں کے لیے اعضاء اور بافتوں کے عطیہ کا مطلب زندگی اور موت کے درمیان فرق ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر میناکشی کلیم، ریکٹر، کٹھوعہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانوں کے لیے دوسری زندگی بچانے کے لیے اعضائ عطیہ کرنے سے بڑی کوئی خدمت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور آگاہی عطیہ دہندگان کی تعداد بڑھانے اور بالآخر مزید جانیں بچانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد سے، یو آئی ای ٹی نے پیوند کاری کے لیے درکار اعضاء اور بافتوں کی شدید کمی کو پورا کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر وویک شرما، اکیڈمک کوآرڈینیٹر، کٹھوعہ کیمپس (جے یو) نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لیے یو آئی ای ٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ڈاکٹر سوربھ شاستری، I/c کوآرڈینیٹر، یو آئی ای ٹی نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اعضائ کا عطیہ ان لوگوں کو زندگی بخشنے والا، زندگی بخشنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو امید کی قطار کے آخر میں ہیں۔یر ارجن کپور نے پورے پروگرام کو ترتیب دیا جبکہ ای آر۔ ارچنا سلاریا نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوران کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا