کیف، 4 ستمبر (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ منگل کو وسطی یوکرین کے پولٹاوا شہر پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 271 دیگر زخمی ہو گئے۔
مسٹر زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کچھ لوگ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Ukraine
یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روس نے پولٹاوا میں ایک تعلیمی ادارے اور اسپتال پر دو اسکینڈر ایم بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔