یوکرین کے حملے میں روس کے زیڈ این پی پی کولنگ ٹاور کو نقصان پہنچا

0
0

ماسکو، 12 اگست (یو این آئی) یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) پر ڈرون حملہ کیا، جس سے پلانٹ کے کولنگ ٹاور کو نقصان پہنچا۔
حملے کی وجہ سے لگنے والی آگ پر کچھ دیر بعد قابو پالیا گیا، تاہم ڈھانچے کے گرنے کے خطرے کا اندازہ ماہرین اس وقت کریں گے جب حالات اجازت دیں گے۔
روس کی ریاستی کارپوریشن روساٹوم نے پیر کو ایک بیان میں کہا، ’’”یوکرین کی مسلح افواج نے اتوار کی رات تقریباً 08:20 اور 08:32 پر روسی زاپوریزہیا زین پی پی پر ڈرون کے ذریعے پر حملہ کیا، جس سے ایک کولنگ ٹاور کو شدید نقصان پہنچا۔
روساٹام کےمطابق، ہنگامی حالات کی وزارت نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زاپوریزہیا این پی پی کے دو کولنگ ٹاورز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔
روساٹام کے مطابق، "اس حملے میں کولنگ ٹاور کے اندرونی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور تباہ شدہ ڈھانچے کو لاحق خطرے کا اندازہ ماہرین کریں گے۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا