مرادآباد://اترپردیش میں سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس کے درمیان باہمی اتفاق نہ ہونے کی چہ میگوئیوں کے درمیان ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو واضح کردیا کہ دونوں پارٹیاں مل کر لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔
یاد ونے بدھ کو کہا کہ اترپردیش میں سپا اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہوگا اور دونوں پارٹیاں مل کر آئندہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ تقسیم کے لے کر کئی تنازع نہیں ہے۔ سپا صدر نے کہا’ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں پارٹیاں لوک سبھا الیکشن مل کر لڑیں گی۔ سیٹ تقسیم کو لے کر رضا مندی بن گئی ہے۔ اب دونوں پارٹیوں کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے جلد ہی سب کچھ واضح ہوجائےگا۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے کے حوالے سے یادو نے کہا’انت بھلا تو سب بھلا’۔
انہوں نے چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں گھپلے بازی، پولیس بھرتی امتحان میں گڑبڑی اوربے روزگاری کو لے کر بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوال کیا کہ ایسا کب تل چلتا رہے گا۔ دوپہر میں سرکٹ ہاوس پہنچے اکھلیش سڑک راستے سے سنبھل ایم پی شفیق الرحما ن برق کی عیادت کو پہنچے ۔ وہ ٹھاکر دوارا ایم ایل اے نوا ب جان کے گھر ایک پرائیویٹ پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔